جاز اور یونیورسل سروس فنڈ کا بدین پروجیکٹ پر اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) جاز ورلڈکی پاکستان میں معروف کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والی کمپنی، جازاور یونیورسل سروس فنڈ (USF) نے سندھ کے ضلع بدین میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کو بڑھانے کے لیے بدین پروجیکٹ پر دستخط کیے۔ یہ پروجیکٹ ضلع کے کم سہولیات والے علاقوں میں موبائل وائس اور براڈبینڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں سندھ کے معزز گورنر کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ منصوبہ صوبے میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو مضبوط کر کے ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 668 ملین روپے کے اس پروجیکٹ کے تحت ضلع بھرمیں 45 نئے ٹیلی کام سائٹس قائم کی جائیں گی اور چار موجودہ سائٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس سے 144 کم سہولیات والے اور بغیر سروس والے موازن میں موبائل وائس اور ہائی اسپیڈ براڈبینڈ کی خدمات پہنچائی جائیں گی، اور تقریباً 0.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیلی کام
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔