data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ نے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ میں تقریباً 7.97 فیصد حصص کے مساوی 10.95 ملین عام شیئرز حاصل کرنے کے لیے عوامی پیشکش کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق یہ خریداری اس وسیع تر معاہدے کا حصہ ہے جس کا مقصد کمپنی (اٹک سیمنٹ) کا مشترکہ کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ ماہ کیپکو اور ایف سی سی ایل نے فیرون انوسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس اے ایل کے ساتھ ایک خریداری اور فروخت کا معاہدہ (اپیس پی اے) کیا تھا، جس کے تحت اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے کل جاری کردہ اور پیڈ اپ کیپیٹل کا 84.

06 فیصد حصہ خریدنے اور اس کا مشترکہ کنٹرول سنبھالنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس انتظام کے تحت فوجی سیمنٹ 5 کروڑ 77 لاکھ 60 ہزار (57.76 ملین) عام حصص حاصل کرے گی جو اٹک سیمنٹ (اے سی پی ایل) کے ادا شدہ حصص کے سرمائے کے 42.03 فیصد کے برابر ہیں۔ دوسری جانب، کیپکو بھی اتنی ہی تعداد میں حصص خریدے گی جو کہ 330.41 روپے فی شیئر کی ایڈجسٹ شدہ قیمت پر مزید 42.03 فیصد حصہ بنے گا۔ مزید برآں پبلک آفر کے ذریعے دونوں کمپنیاں 330.41 روپے فی شیئر کی قیمت پر مزید 3.98 فیصد حصہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اس طرح اگر تمام شیئرہولڈرز اس پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو مجموعی ممکنہ خریداری کمپنی کے تقریباً 92 فیصد حصص تک پہنچ جائے گی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اٹک سیمنٹ

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ