Jasarat News:
2026-07-24@00:51:37 GMT

برطانوی شہری کی خطرناک حرکت‘ 20 ہزار گھر بجلی سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے بریگ ہاؤس میں اْس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی۔یارک شائر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص بجلی کے ہائی وولٹیج ٹاور پر چڑھ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح کے اوقات میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ذاتی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی سر توڑ کوششوں کے بعد بالآخر وہ شخص 2گھنٹے بعد نیچے اْتر آیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں وہ زخمی نہیں ہوا۔ تاہم اس تمام ڈرامائی صورتحال کے باعث ارد گرد کے تقریباً 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سال2017 ء میں ہٹن لنکاشائر میں ایک شخص کو بجلی کے ٹاور سے تقریباً 60 فٹ کی بلندی پر لٹکتے دیکھا گیا تھا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو