Jasarat News:
2026-07-23@23:49:53 GMT

کراچی : سیکرٹری میٹرک بورڈ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260217-01-9
کراچی(ر پورٹ :حماد حسین )بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکرٹری کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔اس صور تحال کے پیش نظر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکرٹر ی نے اعلیٰ حکام ایک خط ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی افسران کے ساتھ رواں ماہ1 1فروری 2026ء کو جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد کے گراؤنڈ میں آئندہ منعقد ہونے والے اسٹیم ایکسپو 2026ء کے انتظامات کا جائزہ لینے گئے تھے۔ اس دوارن 10 سے 15 نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کالج کے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یہ تمام افراد منظم اور جارحانہ انداز میں آئے اور ان کے پاس اسلحہ اور لوہے کی سلاخیں موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکر ٹری کو شناخت کیا اور پھر انہیں زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم سیکرٹری کے ساتھ موقع پر موجودبورڈ افسران نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا اور اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔علاوہ ازیں واقعہ کے بعد بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکر ٹری نے ایک خط وزیر جامعات و بورڈز سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی پولیس سندھ، سیکرٹری جامعات و بورڈز اور چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کو ارسال کیا ۔ خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ تقریباً 10 سے 15 نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کالج کے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ مبینہ طور پر یہ افراد منظم اور جارحانہ انداز میں آئے اور ان کے پاس اسلحہ اور لوہے کی سلاخیں موجود تھیں۔خط کے مطابق مذکورہ افراد نے سیکرٹری کو شناخت کر کے انہیں زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکر ٹری کی جانب سے ار سال کیے گئے اس خط کے بعد حکام کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مذ کورہ واقعہ11 فروری 2026 ء کی شب پیش آیا تھا۔دوسری جانب بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکرٹری ڈاکٹر نذیر احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری قواعد کے تحت ہاؤس رینٹ الاؤنس کی وصولی کے عمل کے دوران انہیں دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تحقیقات اور ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔پی اے سی اجلاس (آڈٹ پیراز 2009-10 اور 2010-11) اور اسپیشل آڈٹ کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جن افسران و ملازمین نے سرکاری رہائش کے باوجود ہاؤس رینٹ الاؤنس وصول کیا، ان سے فوری طور پر ادائیگی روکی جائے اور وصول شدہ رقم قسطوں میں واپس لی جائے، جس کی تصدیق آڈٹ سے کرائی جائے۔سیکرٹری کے مطابق جب انہوں نے ڈی اے سی کی ہدایات اور چیئرمین کی منظوری سے تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل شروع کیا تو ایک جونیئر کلرک افسر افضار زمان کی جانب سے مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ خط کے متن کے مطابق متعلقہ ملازم نے بعض افراد کے ذریعے دفتر میں بدنامی کی مہم چلانے اور صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی، جس کی وڈیو بھی بنائی گئی۔ڈاکٹر نذیر احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ قانون اور آڈٹ ہدایات کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات، ذمے دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور اپنی سیکورٹی کے لیے ضروری اقدامات کی درخواست کی ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مستقبل میں انہیں کسی نقصان یا ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی ذمے داری متعلقہ ملازم پر عاید ہوگی۔

حماد حسین سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اغوا کرنے کی کوشش ذرائع کے مطابق کی کوشش کی انہوں نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا