پاکستان ‘ آسٹریا تجارت ودیگرشعبوںمیں تعاون پرمتفق ۔ شہباز شریف کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-01-19
ویانا (پی پی آئی /مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی و کاروباری شعبوں کی سطح پر موجودہ پلیٹ فارم کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں تاریخی ہوفبرگ پیلس میں وفاقی چانسلری میں جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچیئن سٹاکر سے ملاقات کی۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین نے زیرِ غور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں شرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس اہم بزنس فورم سے خطاب پر خوشی ہے، پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں‘ چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت اپنی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کے لیے کوشاں ہیں، نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے کاروباری طبقے کو زراعت، آئی ٹی، معدنیات و کان کنی، سیاحت، ٹیکسٹائل و لیدر، قابل تجدید توانائی، انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان آئیں، حکومت ان کی میزبانی کرے گی، دونوں ممالک میں تعاون اور دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان-آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چانسلر کرسچئین اسٹاکر کے ساتھ دوطرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات کو بہت مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں طے ہونے والے امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آسٹریا کی فیڈرل چانسلری آمد پر ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا، وزیراعظم کے اعزاز میں آسٹرین چانسلری میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے،آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ آسٹریا کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چانسلر کرسچئین اسٹاکر کے ساتھ ان کی انتہائی خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، سیاحت ،تعلیم اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 3 دہائیوں سے زاید عرصے کے بعد آسٹریا کا یہ اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔
ویانا: وزیر اعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر وفود کی سطح پر ملاقات کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے چانسلر کرسچیئن سرمایہ کاری ا سٹریا کے میں تعاون کی سطح پر کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔