Jasarat News:
2026-07-23@23:37:18 GMT

عدالت کا پی ٹی آئی کے 23کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 23 کارکنان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملینیم مال سے گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 23 رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتار رہنماؤں میں پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر فرخ خان، یوتھ کے رہنما وسیم کورائی سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شامل تھے۔ عدالت نے تمام گرفتار رہنماؤں و کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر راجہ اظہر، سینئر نائب صدر فہیم خان، انصاف لائرز فورم کراچی کے صدر ایڈووکیٹ شجاعت علی خان سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ رہائی کے بعد پارٹی قیادت نے کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔رہائی کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے سٹی کورٹ میں وکلا کے ہمراہ احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ اس موقع پرشرکا نے عمران خان کی رہائی کے لیے شدید نعرے بازی بھی کی ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنماو ں میں پی کے صدر

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم