Jasarat News:
2026-07-24@02:25:30 GMT

بچوں کے کینسر کی بروقت تشخیص سے 85 فیصد تک شفایابی ممکن

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 ہزار بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ بروقت تشخیص اور مکمل علاج نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد زندگی کی بازی ہار جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بیماری کو ابتدائی مرحلے میں پہچان لیا جائے اور مناسب طبی سہولیات میسر ہوں تو بچوں کے کینسر کے بیشتر کیسز مکمل طور پر قابلِ علاج ہیں اور صحت یابی کی شرح 85 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ ایک آگاہی سیشن میں ماہرین نے بتایا کہ عالمی سطح پر ہر سال تقریباً 4 لاکھ بچے اور نوجوان کینسر کا شکار ہوتے ہیں، جن میں سے اکثریت کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں پائی جاتی ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں جدید سہولیات اور فوری تشخیص کے باعث بچاؤ کی شرح 80 سے 85 فیصد تک ہے، جبکہ پاکستان جیسے ممالک میں یہ شرح 30 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ بچوں میں ہونے والے کینسر کی بڑی اقسام میں لیوکیمیا، لیمفوما، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومرز، ہڈیوں کے کینسر، نیوروبلاسٹوما اور ریٹینو بلاسٹوما شامل ہیں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ بچوں کا کینسر عموماً طرزِ زندگی سے منسلک نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ متعدی بیماری ہے۔ بروقت کیموتھراپی، سرجری اور ریڈیوتھراپی جیسے علاج مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ علاج میں تاخیر نہ ہو۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں کم شرحِ بچاؤ کی بڑی وجوہات میں بیماری کی علامات کو نظر انداز کرنا، ماہر مراکز تک رسائی میں مشکلات، تربیت یافتہ عملے کی کمی اور مالی دباؤ شامل ہیں۔ اکثر خاندان اس وقت اسپتال پہنچتے ہیں جب مرض شدت اختیار کر چکا ہوتا ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ کمیونٹی سطح پر آگاہی مہمات ناگزیر ہیں تاکہ والدین ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے لیں۔

انڈس اسپتال کراچی میں ہر سال تقریباً ایک ہزار نئے بچوں کے کینسر کیسز رجسٹر ہوتے ہیں اور 2014 سے اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ ایک بچے کے مکمل علاج پر لاکھوں روپے خرچ آ سکتا ہے، تاہم اس ادارے میں یہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں شیئرڈ کیئر ماڈل کے تحت دیگر سرکاری اسپتالوں کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی گئی ہے تاکہ کراچی سے باہر کے بچوں کو بھی معیاری علاج میسر آ سکے۔

ماہرین صحت نے والدین، اساتذہ اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے کینسر سے متعلق غلط فہمیوں کو ختم کریں اور بروقت تشخیص کے پیغام کو عام کریں، کیونکہ بروقت اقدام ہی بچوں کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کے کینسر کینسر کی

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ