آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک ہی کمرے میں ٹھہرایا گیا جس میں متعدد بیڈ لفے ہوئے تھے۔

وائرل ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور قومی ٹیم کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کو مناسب رہائش اور سہولیات فراہم کرنا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی ہوبارٹ کے ایک دور دراز علاقے میں رہائشگاہ کے اندرونی مناظر جہاں کھلاڑیوں کو سڈنی کے لیے واپسی پر رہنا پڑا @GovtofPakistan @TararAttaullah @SportsBoardPak pic.

twitter.com/I3Etc4Ujdk

— Sohail Imran (@sohailimrangeo) February 16, 2026

صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ افسوسناک اور شرمناک مناظر، قومی کھیل کے ساتھ ایسا کھلواڑ۔

افسوسناک اور شرمناک مناظر ۔۔!
قومی کھیل کے ساتھ ایسا کھلواڑ۔۔؟ https://t.co/TtbjVDe3tF

— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 16, 2026

ثنا اللہ خان نے لکھا کہ قومی کھیل کی قومی ٹیم کے ساتھ ایسا سلوک۔ اس کے ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے اور ملک کا نام خراب کرنے والوں کے نام بھی قوم کو بتائے جائیں۔

قومی کھیل کی قومی ٹیم کے ساتھ ایسا سلوک ۔۔اسکے ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے،ملک کا نام خراب کرنے والوں کے نام بھی قوم کو بتائے جائیں۔ https://t.co/LqYROV1AET

— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) February 16, 2026

نوید ستی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے ساتھ جو کیا اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے ساتھ حکومت سے مل کر جو کیا اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے !! https://t.co/hzd9D8Y7L0

— Naveed Satti (@Naveedsatti555) February 16, 2026

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو آسٹریلیا میں فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کیلئے ہاکی فیڈریشن کو1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔ لیکن اس کے برعکس ٹیم کو سہولتیں صفر ملیں۔ دوسری جانب پی ایچ ایف نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان قومی کھیل پاکستان ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز شریف ہاکی ہاکی ٹیم کمرہ ویڈیو وائرل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان قومی کھیل پاکستان ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز شریف ہاکی ہاکی ٹیم کمرہ ویڈیو وائرل قومی کھیل کے ساتھ پاکستان ہاکی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ایسا قومی ٹیم ہاکی ٹیم

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی