مغربی کنارے کی ملکیت: اقوام متحدہ نے اسرائیلی اقدام غیر قانونی اور خطرناک قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمین کو ریاستی ملکیت قرار دینے کے لیے نئی قانونی پالیسی کی منظوری پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے، کیونکہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے منافی اور خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد زمین سے متعلق قانونی تنازعات کو واضح اور شفاف انداز میں حل کرنا ہے، تاہم فلسطینی قیادت اور عالمی اداروں نے اسے الحاق کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات دو ریاستی حل کی بنیادوں کو کمزور کرتے ہیں اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں نئی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔
پاکستان نے بھی اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب، مصر، قطر اور اردن سمیت کئی عرب ممالک نے اسے امن عمل کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
اُردن کے فرمانروا عبداللہ دوم نے متنبہ کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 1967 سے اسرائیلی قبضے میں موجود مغربی کنارے میں لاکھوں فلسطینی آباد ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسرائیلی آبادکار بھی وہاں رہائش پذیر ہیں۔
حالیہ پیش رفت کے تناظر میں مسجد اقصیٰ کے اطراف سیکورٹی سخت کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس سے خدشہ ہے کہ رمضان کے دوران حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ عالمی برادری پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس معاملے میں فعال کردار ادا کرے تاکہ خطے کو ایک نئے بحران سے بچایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔