بنگلادیش میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہو گیا اور نومنتخب اراکین نے باضابطہ طور پر حلف اٹھا لیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ڈھاکا میں منعقدہ تقریب میں ملک کے چیف الیکشن کمشنر نے اراکین سے حلف لیا، جس کے ساتھ ہی قانون ساز ادارے کی نئی مدت کا آغاز ہو گیا۔
حلف برداری کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا، جس میں قائدِ ایوان کے انتخاب سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اس اجلاس کو آئندہ پارلیمانی حکمتِ عملی کے تعین کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ملک کے صدر محمد شہاب الدین مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔ اس مرحلے کے بعد نئی حکومت باقاعدہ طور پر اپنے فرائض سنبھال لے گی اور انتظامی معاملات کی باگ ڈور سنبھالے گی۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی پارلیمنٹ کو معیشت، گورننس اور عوامی فلاح سے متعلق بڑے چیلنجز درپیش ہوں گے۔ عوام کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ نئی قیادت انتخابی وعدوں کو کس حد تک عملی شکل دیتی ہے اور ملک کو سیاسی استحکام کی راہ پر کیسے گامزن کرتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔