پریشانی والی بات نہیں، عمران خان آخری لائن نہیں پڑھ سکتے تو اس عمر میں ہم بھی نہیں پڑھ سکتے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان دائیں آنکھ سے آخری لائن نہیں پڑھ سکتے۔ اس عمر میں ہم بھی آخری لائن نہیں پڑھ سکتے۔ یہ کوئی سنجیدہ یا سنگین صورتحال نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ عمران خان کی 85فیصد آنکھ ضائع ہو گئی ہے لیکن آنکھ ضائع نہیں ہوئی انہیں ایک انجیکشن لگ چکا ہے اور دوسرا انجیکشن انہیں 25 کو لگے گا اس سے بلڈ کا کلاٹ ختم ہو گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان آخری لائن نہیں پڑھ سکتے۔ اس عمر میں ہم بھی نہیں پڑھ سکتے۔
کوئی سنجیدہ یا سنگین صورتحال نہیں: شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی دھرنے میں گفتگو۔
کے پی میں سڑکیں کیوں بند لوگوں نے تو پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے انکو کیوں سزا؟
pic.
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) February 16, 2026
راستوں کی بندش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو حکومت دی ہے تو انہوں نے سڑکیں کیوں بند کیں؟ کے پی میں پل اور سڑکیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہو گا بند کرنا ہے تو اسلام آباد بند کریں۔ اسلام آباد میں دھرنے دیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے عمران خان کو آنکھ کی بیماری سے متعلق جھوٹ کیوں بولا؟ شیر افضل مروت محمود اچکزئی و دیگر پر برس پڑے
میڈیکل بورڈ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے۔ دائیں آنکھ کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی تک پہنچ گئی ہے۔ بائیں آنکھ کی نظر نارمل حد میں ہے اور معائنے میں تسلی بخش رپورٹ سامنے آئی ہے۔ چشمہ لگانے کے بعد بائیں آنکھ کی نظر 6/6 تک ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی پی ٹی آئی دھرنا خیبر پختونخوا راستے بند شیر افضل مروت عمران خان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی دھرنا خیبر پختونخوا راستے بند شیر افضل مروت شیر افضل مروت پی ٹی ا ئی آنکھ کی نکھ کی
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔