data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کے خطرے کو ٹال دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بینونی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔ سدرہ امین اور عالیہ ریاض نے 26، 26 رنز بنا کر نمایاں کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے فیلڈنگ میں بھرپور چستی دکھاتے ہوئے چار رن آؤٹ کیے، تاہم پاکستانی بیٹرز نے دباؤ کا مقابلہ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 16.

5 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعدیہ اقبال نے 3 جب کہ فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے مخالف بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

عائشہ ظفر نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جبکہ پاکستان کی فیلڈنگ بھی نمایاں رہی اور تین رن آؤٹ کر کے برتری کو یقینی بنایا گیا۔

اگرچہ 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جنوبی افریقا کے نام رہی، لیکن آخری مقابلے میں پاکستان کی بھرپور کارکردگی نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ اس جیت سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور آئندہ سیریز میں مزید بہتر نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے