سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے جن کو قابو میں لانا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں رمضان کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں اور پنجاب میں بھی یہی رویہ اختیار کیا جائے گا۔

مریم نواز نے بتایا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب کسی شہری کو قطار میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو ریلیف کارڈ کے ذریعے امداد فراہم کی جائے گی اور مزدور کارڈ رکھنے والوں کو 7 ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے۔ تمام افراد اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم نکال سکیں گے۔

گاڑیوں  کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ، کمشنرز اور ڈی سیز کو مکمل ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں گراں فروشی پر سختی سے کارروائی کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کو اس کے لیے کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرا فورس صرف گراں فروشی روکنے میں تعاون کرے گی، ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور گراں فروشی کرنے والے دکاندار کو 3 دن کے لیے سیل کیا جائے گا۔

لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی 

مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان میں عوامی ریلیف یقینی بنانے کے لیے ہر ادارے اور حکام کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ شہری بلا تعطل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو آئندہ مالی سال میں الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی، رجسٹریشن سمیت دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیئے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان