فلاسنگ یعنی دانتوں کے درمیان خلال کرنے کے کیا کیا فائدےہوسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلاسنگ یعنی دانتوں کے درمیان خلال کرنا 50 سے زائد سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت دراصل مجموعی جسمانی صحت کا اہم حصہ ہے اور اسے اکثر ’صحت کا دروازہ‘ کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فلاسنگ مسوڑھوں میں سوزش (انفلیمیشن) کو کم کرتی ہے، جو ذیابیطس، ڈیمنشیا اور دل کی بیماریوں سمیت کئی خطرناک امراض سے جڑی ہوتی ہے۔ جب مسوڑھے متاثر ہوتے ہیں تو سوزش خون کے ذریعے جسم کے دیگر حصوں تک پھیل سکتی ہے، جس سے مختلف پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 41 فیصد بالغ افراد دانتوں کی خرابی (ٹوتھ ڈیکے) کا شکار ہیں جبکہ تقریباً نصف افراد مسوڑھوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مسائل نہ صرف منہ کی صحت بلکہ مجموعی جسمانی صحت کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
دانتوں کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ دو مرتبہ برش کرنے کے ساتھ باقاعدگی سے فلاسنگ کو معمول بنایا جائے۔ ان کے مطابق یہ سادہ عادت مسوڑھوں کی بیماری سے بچاؤ اور جسم کو کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔