حماس نے غیر مسلح ہونے کیلئے 60 دن کی صیہونی مہلت مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
حماس کے رہنما محمود مرداوی نے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی مہلت مقرر کیے جانے کے بارے میں ثالثوں کی جانب سے ہمیں کوئی اطلاع یا پیغام موصول نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیل کی جانب سے غیر مسلح ہونے کی 60 دن کی مہلت کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما محمود مرداوی نے صیہونی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی مہلت مقرر کیے جانے کے بارے میں ثالثوں کی جانب سے ہمیں کوئی اطلاع یا پیغام موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اور جارحیت دراصل اس منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد غزہ کے باشندوں کو جبری طور پر بے دخل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ایک صہیونی عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب حماس کو ہتھیار ڈالنے کے لیے 60 دن کی مہلت دے گا، اور اگر اس پر رضامندی ظاہر نہ کی گئی تو اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرنے کی طرف جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی مہلت
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :