عمران خان کو تمام سہولیات میسر، اب تو خیبرپختونخوا کے لوگوں کو ایمبولنس میں مت مارو، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، ان کی پارٹی کو اب راستے کھول لینے چاہئیں۔
اپنی ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک آنکھ 6/9 اور دوسری آنکھ 6/6 ہے اور انہیں جیل میں تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حتیٰ کہ گھڑی اور اس کی سوئیاں بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ تفصیلات پہلی بار منظرعام پر آگئیں
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے زور دیا کہ اب تو راستے بند کرکے خیبرپختوںخوا کے لوگوں کو ایمبولینس میں نہ مارا جائے۔
ایک آنکھ 6/9 دوسری 6/6 ہے ،یہ سب سہولتیں بھی حاصل ہیں،گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں،اب تو خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو ایمبولینس میں مت مارو،بے حس بے شرم فتنہ پارٹی https://t.
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 17, 2026
انہوں نے عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات کے بارے میں میڈیا پر آنے والی تفصیلات اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں خیبرپختونخوا میں موٹروے بند ہونے سے مریضوں کو درپیش مشکلات دیکھی جاسکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمبولینس تحریک انصاف عظمیٰ بخاری مریض
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمبولینس تحریک انصاف سہولیات میسر عمران خان کو جیل میں
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔