Jasarat News:
2026-07-23@23:27:55 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 اپنے سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور گروپ اسٹیج اختتام کے قریب ہے۔

شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی توجہ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے ممکنہ مقابلے پر مرکوز ہے، تاہم ایونٹ کے فارمیٹ نے فوری طور پر دونوں ٹیموں کی دوبارہ ٹکر کے امکانات محدود کر دیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گروپ مرحلے میں ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ یقینی بنا لی۔

دوسری جانب پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔ اگر قومی ٹیم سپر ایٹ تک پہنچ بھی جائے تو بھی دونوں روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق چاروں گروپس سے دو، دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جس کے بعد نئی گروپ بندی ہوگی۔ اس ترتیب کے تحت پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپس میں رکھا جائے گا، لہٰذا سپر ایٹ مرحلے میں ان کا آمنا سامنا ممکن نہیں۔

اب دونوں ٹیموں کے دوبارہ مدِمقابل آنے کا امکان صرف ناک آؤٹ مرحلے میں باقی رہ جاتا ہے۔ سیمی فائنلز میں ہر گروپ کی فاتح ٹیم دوسرے گروپ کی رنر اپ سے مقابلہ کرے گی، جس سے روایتی حریفوں کے درمیان ممکنہ مقابلہ 4 یا 5 مارچ کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ہو سکتا ہے۔

اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو 8 مارچ کو عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر اسی ممکنہ تاریخ کو زیر بحث لا رہے ہیں اور ایک اور یادگار پاک بھارت ٹاکرے کی امیدیں باندھ رہے ہیں۔ اب نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا دونوں ٹیمیں کارکردگی کے زور پر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر پائیں گی یا نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرحلے میں

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا