’رمضان آ رہا ہے آپ کو اپنی ڈیوٹی کا پتہ چل گیا ہوگا‘، اگلے میچ سے قبل شاداب خان کا فینز کو خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ آپ لوگ ہمیں ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اب آپ کی ذمہ داری کا وقت ہے کیونکہ رمضان قریب آ رہا ہے۔ آپ کو اپنی ڈیوٹی کا پتہ چل گیا ہوگا۔ ہم بھی اپنی ڈیوٹی کریں گے لیکن آپ کی ڈیوٹی سب سے زیادہ اہم ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے اور دوسرا ہم مسلمان ہیں تو آگے آپ سمجھ جائیں۔ شاداب خان نے یقین دہانی کرائی کہ جو چیزیں ہمیں آتی ہیں انہیں اچھے سے اچھا کریں گے۔ ٹیم اپنی پوری کوشش کرے گی کہ کھیل کے ہر پہلو میں بہترین کارکردگی دکھائے، چاہے وہ وکٹیں لینا ہو، رنز بنانا ہو یا کیچ پکڑنا ہو۔
شاداب خان کی ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم تو ہمیشہ دعائیں کرتے ہیں آپ کا کام، کب شروع ہو گا؟ جبکہ کئی صارفین نے کرکٹر کی پرفارمنس پر تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین، بابر اور شاداب خان کی جگہ نئے پرفارمرز کو موقع دیا جائے، محمد یوسف
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان محمد یوسف نے بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کی جگہ نئے پرفارمرز کو موقع دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان انڈیا میچ پاکستان میچ رمضان شاداب خان شاداب خان ویڈیو قومی کرکٹ ٹیم ویڈیو وائرل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا میچ پاکستان میچ شاداب خان ویڈیو قومی کرکٹ ٹیم ویڈیو وائرل کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات