Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:26:04 GMT

عماد وسیم کی دوسری شادی پر سابقہ اہلیہ کا ردعمل وائرل

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

عماد وسیم کی دوسری شادی پر سابقہ اہلیہ کا ردعمل وائرل

ثانیہ اشفاق نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کی دوسری شادی کی ویڈیو شیئر کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ردِعمل ظاہر کر دیا۔ثانیہ اشفاق نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کی دوسری شادی کی ویڈیو شیئر کی۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے لکھا ہے کہ اب سب نے ثبوت دیکھ لیا، میرے گھر کو توڑنے والی نے کبھی میرے بچوں کے بارے میں نہیں سوچا۔انہوں نے لکھا ہے کہ دھوکے باز بے نقاب ہو چکا ہے اور ان تمام اذیتوں سے جن سے ہم گزرے ہیں اور اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔ثانیہ اشفاق نے انسٹا اسٹوری میں نائلہ راجہ کے والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ثانیہ اشفاق نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنے سابقہ شوہر پر 2023 میں اسقاطِ حمل کا الزام بھی عائد کیا۔اس سے قبل عماد وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ پُرسکون اور دیرپا رشتہ چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ جولائی 2025ء میں عماد وسیم اُس وقت تنازع کا شکار ہوئے جب انہیں لندن میں ڈیجیٹل انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ہمراہ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ کھلاڑی اپنی اہلیہ سے تیسرے حمل کے دوران بے وفائی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔مگر اُس وقت عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی۔چند ماہ بعد عماد وسیم نے خود اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کی تصدیق کی، علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ اشفاق نے علیحدگی کا ذمے دار تیسرے شخص کو ٹھہرایا تھا اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مبینہ بے وفائی سے متعلق شواہد بھی شیئر کیے تھے۔عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی 6 سالہ ازدواجی زندگی کے دوران اس جوڑے کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر عماد وسیم کی نائلہ راجہ

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل