Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:16:47 GMT

مشہور اداکارہ رشمیکا اور وجے کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

مشہور اداکارہ رشمیکا اور وجے کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کا مبینہ شادی کا کارڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے دونوں اداکار اپنی مبینہ شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوا ہے جسے ان دونوں سے منسوب کیا جارہا ہے، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔

کیا شادی 26 فروری 2026 کو ہوگی؟

وائرل ہونے والے دعوت نامے کے مطابق دونوں اداکار 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے والے ہیں۔


کارڈ پر درج تفصیلات کے مطابق استقبالیہ تقریب 4 مارچ 2026 کو شام 7 بجے کے بعد حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔

دعوت نامے میں لکھا ہے کہ ’میں آپ کو ایک خاص خبر دینا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں‘۔

مزید کہا گیا ’آپ سب کی محبت اور دعاؤں کے ساتھ، رشمیکا اور میں 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر رہے ہیں‘۔

کارڈ میں قریبی رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ہم اپنی زندگی کا یہ نیا باب شروع کر رہے ہیں اور اپنی خوشیوں کی یادیں بنا رہے ہیں، آپ کی شرکت ہمارے لیے بے حد اہم ہوگی، آپ کی موجودگی اور دعائیں اس موقع کو ہمارے لیے مزید خاص بنا دیں گی۔

مزید لکھا ہے ’ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری شادی کی استقبالیہ تقریب میں شریک ہوں اور ہمیں دعائیں دیں جو 4 مارچ 2026 کو تاج کرشنا، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں منعقد ہوگی‘۔

تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دعوت نامہ آفیشل اور مستند ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، برسوں کی ڈیٹنگ افواہوں کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اپنی آئندہ فلم ’رنابالی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی ہدایت کاری راہول سنکریتیان کر رہے ہیں جب کہ فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا