پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و سلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد انہیں نئے اور مختلف نوعیت کے کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انڈسٹری میں پائے جانے والے متعصب رویوں اور اندرونی معاملات پر کھل کر گفتگو کی کہ مذکورہ ڈرامے کے بعد یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ وہ کسی مختلف نوعیت کا کردار ادا نہیں کر سکتے حالانکہ وہ کسی منفرد اور چیلنجنگ کردار کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میک اَپ آرٹسٹس کو بعض پروڈیوسرز اور ستاروں کی جانب سے ہتک آمیز رویّے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کئی بڑے اداکار اپنے ذاتی میک اَپ آرٹسٹس کو سیٹ پر ساتھ لاتے ہیں جس کے باعث دیگر سینئر فنکاروں کے لیے حالات بعض اوقات غیر منطقی ہو جاتے ہیں۔ وقار حسین نے بتایا کہ بعض اوقات انہیں یہ کہہ کر بلایا جاتا ہے کہ وہ پوری ٹیم کا میک اَپ کریں جبکہ مرکزی اداکار یا اداکارہ اپنا ذاتی آرٹسٹ ساتھ لاتے ہیں، جو پیشہ ورانہ طور پر نامناسب طرزِ عمل ہے۔ واضح رہے کہ وقار حسین کا شمار پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری کے نمایاں ترین میک اپ آرٹسٹس میں ہوتا ہے، وہ ایک باصلاحیت اداکار بھی ہیں اور ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ میں عبد الودود کے کردار نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی تھی تاہم اس کے بعد وہ ڈراموں میں کم ہی دکھائی دیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان