کراچی میں پہلی ملیر کینٹ میراتھن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
کراچی میں رننگ کلب ملیر کینٹ پیسرز کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہلی بار ملیر کینٹ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں تین، پانچ اور دس کلومیٹر کی کیٹیگریز میں شاندار کارکردگیاں سامنے آئیں۔ دس کلومیٹر کی کیٹیگری میں احمد حسن نے 44 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محبوب رحمان نے 45 منٹ اور سعید منیر نے 46 منٹ میں ریس مکمل کی۔ خواتین میں دس کلومیٹر کی فاتح فاطمہ مظہر رہیں جنہوں نے 55 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ شانزے احمد نے ایک گھنٹہ 8 منٹ اور مریم رید نے ایک گھنٹہ 9 منٹ میں ریس مکمل کی۔ پانچ کلومیٹر کی کیٹیگری میں فواز بٹ نے 19 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدلحنان نے 20 منٹ اور ایم سی پی احسن طاہر نے 21 منٹ میں ریس مکمل کی۔ خواتین میں پانچ کلومیٹر کی فاتح حنا کامران رہیں جنہوں نے 32 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ افرا سلیم نے 33 منٹ اور فاطمہ ہاشمی نے 34 منٹ میں ریس مکمل کی۔ ایونٹ میں 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جن میں 149 مرد اور 52 خواتین شامل تھیں۔ دس کلومیٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5،5 ہزار روپے ملے۔ ملیر کینٹ کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر حسنات احمد نے دوڑ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ میراتھن صحت مند طرِز زندگی اور کمیونٹی اسپورٹس کے فروغ کی طرف اہم قدم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: منٹ میں ریس مکمل کی پوزیشن حاصل کلومیٹر کی دس کلومیٹر ملیر کینٹ میں پہلی منٹ اور
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔