سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک مخصوص کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جو سات سیلز پر مشتمل ہے۔ ان کے سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے جبکہ کمپاؤنڈ کے ساتھ ایک لان بھی منسلک ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو لان میں چہل قدمی کی سہولت حاصل ہے جہاں وہ کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ بھی سینکتے ہیں۔ کمپاؤنڈ میں مجموعی طور پر 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جا رہی ہے اور انہیں بہتر کلاس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ خوراک کے حوالے سے بتایا گیا کہ ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ، چیا سیڈز اور انار کا جوس شامل ہوتا ہے۔  دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد اور اچار کے علاوہ بعض اوقات آلو چپس، انڈا فرائی اور مکس دال بھی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، دودھ، کھجور، کیلا اور سیب پر مشتمل شیک بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ جیل حکام کے مطابق تمام سہولیات جیل قوانین کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات موجود ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فراہم کی

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق