موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگنے کا باقاعدہ آغاز کب سے ہوگا؟ اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگنے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا موٹر سائیکلز مالکان 20 فروری صبح 10 بجے سے M-Tag حاصل کر سکیں گے۔ M-Tag کے لیے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اطلاق تمام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 23 ہزار 566 گاڑیوں کو M-Tag جاری کیے گئے ہیں، M-Tag لگانے کا عمل شہر بھر کے 13 پوائنٹس پر جاری ہے۔
عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ M-Tag کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں، بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے۔ تمام تر اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلز سائیکلز پر پر ایم ٹیگ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔