پنجاب میں کاروباری اوقات کار بڑھانے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
راو دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران کاروباری اوقات کار بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زیشان ملک نے نوٹیفکیشن اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جبکہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں صوبے بھر کے کاروباری مراکز کو اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے
نوٹیفکیشن کے تحت دکانیں، شاپنگ مالز، سپر مارکیٹس، چین اسٹورز اور ریسٹورنٹس کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ یہ اجازت پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹس آرڈیننس 1969 کے تحت دی گئی ہے۔
صوبے بھر کے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ڈی جی لیبر ویلفیئر اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات کو فیصلے کی میڈیا میں تشہیر اور چیمبرز آف کامرس و صنعت کے صدور کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔