دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی، پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
فروری 2026 کے لیے جاری ہونے والی عالمی درجہ بندی میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں ایشیا کا ایک ملک بدستور پہلے نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
تازہ فہرست کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار پایا ہے۔ سنگا پور کا پاسپورٹ رکھنے والے 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ بہتر، 31 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفر ممکن
دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر موجود ہیں، جہاں کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔
تیسرے نمبر پر سویڈن اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس رہے، جن کے ذریعے 186 ممالک میں ویزا کے بغیر داخلہ ممکن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیسرے نمبر تک پہنچا ہے۔
چوتھے نمبر پر 185 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ شامل رہے۔ پانچویں نمبر پر پرتگال، یونان اور مالٹا رہے، جن کے پاسپورٹس سے 184 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کی صورتحالتازہ درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ ایک درجہ بہتر ہو کر 97 ویں نمبر پر آگیا ہے اور سبز پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے۔
پاکستان کے بعد یمن 98 ویں، عراق 99 ویں، شام 100 ویں اور افغانستان 101 ویں نمبر پر رہے۔
پاکستان سے اوپر صومالیہ 96 ویں، نیپال 95 ویں، شمالی کوریا 94 ویں، بنگلا دیش 93 ویں اور اریٹیریا 92 ویں نمبر پر رہے، جبکہ فلسطین اور سری لنکا سمیت چند ممالک مشترکہ طور پر 91 ویں پوزیشن پر موجود رہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پاسپورٹ کی مانگ میں اضافہ، 2025 میں سب سے زیادہ اجرا
خطے کے دیگر اہم ممالک میں بھارت 80 ویں، چین 59 ویں اور ایران 92 ویں نمبر پر رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاسپورٹس پوزیشن میں بہتری عالمی درجہ بندی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاسپورٹس پوزیشن میں بہتری عالمی درجہ بندی وی نیوز پاکستانی پاسپورٹ ممالک میں ویزا ویں نمبر پر پاسپورٹ کی ویزا فری
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :