پاکستان نے دہشتگردی کو سٹریٹجک جیت میں بدلنے سے روک دیا: ترک جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترک جریدے ڈیلی صباح کے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تیز اور فیصلہ کن ردعمل نے دہشتگردی کو سٹریٹجک جیت میں بدلنے سے روک دیا۔ اسلام آباد اور بلوچستان دہشت گردی کی شکست پر ترکی جریدے ڈیلی صباح کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ پاکستان کی برداشت اور استحکام کو دو بڑے دہشت گرد حملوں نے آزمایا، پاکستان کے بھرپور اور تیز ردعمل نے دہشت گردی کو سٹریٹجک جیت میں بدلنے سے روک دیا۔

ترک جریدے کے مطابق اسلام آباد مسجد حملہ اور بلوچستان میں مربوط دہشت گردی کا مقصد خوف، فرقہ وارانہ بے چینی اور ریاست پر اعتماد کو کمزور کرنا تھا، دہشت گردوں کی حکمت عملی علاقے پر قبضہ نہیں بلکہ عوامی اعتماد کو متزلزل کرنا اور ریاستی کمزوری کا تاثر دینا تھا۔ڈیلی صباح کے مطابق پاکستان نے بھرپور انسداد دہشت گردی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 40 گھنٹوں میں 145 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ترک جریدے کے مطابق بلوچستان میں ایک ہفتے جاری رہنے والے آپریشن ردالفتنہ کے دوران بی ایل اے کے 216 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، حملوں کے باوجود نہ ریاستی رٹ کمزور ہوئی، نہ سٹریٹجک نقصان ہوا اور نہ دہشت گرد مقاصد حاصل کر سکے۔ڈیلی صباح کے مطابق جدید دہشت گردی دو محاذوں پر لڑی جاتی ہے، ایک مسلح حملے اور دوسرا نفسیاتی و پروپیگنڈا جنگ ہے، دہشت گردوں کا اصل ہدف میدان جنگ نہیں بلکہ عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کو کمزور کرنا تھا۔آرٹیکل میں کہا گیا کہ فوری کنٹرول، دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا اور نفسیاتی جنگ ناکام بنانا،

پاکستان نے تینوں مراحل جیت لیے، عام شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے سے علیحدگی پسند بیانیہ بے نقاب اور دہشت گردی ثابت ہوئی۔ترک جریدے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا پاکستان کے مقف کی تائید ہے۔ڈیلی صباح کے مطابق سرحد پار معاونت اور جدید ہتھیار دہشت گردی کو زیادہ خطرناک بنا رہے ہیں، افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے اسلحہ کا دہشت گرد گروہوں تک پہنچنے کے خدشے کو پاکستان نے عالمی توجہ دلائی۔

آرٹیکل میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کو جسمانی، مالی اور نفسیاتی جگہ نہ دینا ہی پاکستان کی کامیاب حکمت عملی اور استحکام کی ضمانت ہے، جدید دفاع کا مقصد صرف حملہ روکنا نہیں بلکہ ہر دھچکے کو رفتار میں بدلنے سے روکنا ہے۔ترک جریدے نے لکھا کہ پاکستان کے موثر ردعمل سے دہشت گردوں کو ان حملوں سے رفتار پکڑنے کے مقصد میں مکمل ناکامی ہوئی، فوری کارروائیوں اور بعد ازاں چھاپوں نے حملہ آوروں کو اس دھچکے کو مسلسل دبا میں تبدیل کرنے سے روک دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، جنیوا میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، جنیوا میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہیلتھ سروسز اکیڈمی کیس: ترجمان صدر مملکت کی وضاحت، افواہیں مسترد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری اسلام آباد میں موٹرسائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نئے چینی سال کی مبارکباد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان نے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق