پی ٹی آئی عمران خان کی بیماری کیش کرانا چاہتی ہے، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ علیمہ خان عمران خان کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی تھیں، علیمہ خان ہمیشہ عمران خان کے علاج کے لیے منع کردیتی تھیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں سے کہا کہ اگر ہم مان گئے تو معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کے معاملے پر پروپیگنڈا کیا گیا، ہم عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہتے، ہم اپوزیشن سے رابطے میں تھے، ہم نے انہیں یقین دلایا کہ عمران خان کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے آئی اسپیشلسٹ کا نام تجویز کرنے کا بھی کہا، ہمیں کہا گیا عمران خان کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے بہترین ڈاکٹرز کا انتخاب کیا، ان ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی قیادت کو بریفنگ دی کہ عمران خان کا بہترین علاج کیا جارہا ہے، محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم اپوزیشن سے رابطے میں تھے، ہم چاہتے تھے پی ٹی آئی قیادت کی موجودگی میں معائنہ ہو، بہترین سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹرز نے عمران خان کا معائنہ کیا مگر سڑکوں کی بندش کرکے عوام کو تکلیف پہنچائی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے علاج سے متعلق بیرسٹر گوہر کو بھی آگاہ کیا، انہیں کہا کہ اڈیالہ جیل پہنچ جائیں مگر وہ نہیں آئے، ہم نے اپوزیشن کو کہا کہ آپ آجائیں اور اپنے ڈاکٹرز کو ساتھ لے آئیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کی صحت سے زیادہ اپنی سیاست کے بارے میں فکر مند ہیں، اس حوالے سے انتشار پھیلانے کی بھی کوشش کی گئی حالاں کہ میڈیکل رپورٹس بالکل درست ہے اور ڈاکٹروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا، علیمہ خان عمران خان کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی تھیں، علیمہ خان ہمیشہ عمران خان کے علاج کے لیے منع کردیتی تھیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں سے کہا کہ اگر ہم مان گئے تو معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ عمران خان کے علاج کے معاملے پر بھونڈی سیاست کی جارہی ہے، میڈیکل رپورٹ سب کے سامنے ہے، پروپیگنڈا بند ہونا چاہیے، ہم اب بھی کہہ رہے ہیں اگر کوئی ٹیسٹ رہ گیا ہے تو بتائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمران خان کے علاج محسن نقوی نے عمران خان کی وزیر داخلہ پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے کہا کہ کہا کہ ا کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار