رمضان میں ملک بھر میں مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ممکنہ موسمی صورتحال پر جائزہ جاری کر دیا۔ 

این ای او سی کے اعلامیہ کے مطابق رمضان میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ رہے گا جبکہ راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی، رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔ 

این ای او سی کے مطابق دوسرے عشرے کے دوران موسم قدرے گرم ہونے کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں دوسرے عشرے میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔  

یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان

اس حوالے سے کراچی سے سپارکو ترجمان کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، نیا چاند 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر1 منٹ پر پیدا ہوگا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

این ای او سی کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کی توقع ہے، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخر تک گرمی میں اضافہ متوقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے کے مطابق

پڑھیں:

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے. جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے .تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی