بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولتیں دستیاب؟ حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروادی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
فوٹو: فائل
وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سہولتوں پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولتوں پر تین صفحات پر مبنی رپورٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ 7 سیل پر مشتمل ہے، ان کے سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہدری ہے، ان کے کمپاؤنڈ سے ملحق 35/37 کا لان ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی لان میں بیٹھ کر کتابیں، اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ سینکتے ہیں۔
رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے 7 سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، بانی پی ٹی آئی کو ورزش کےلیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ، چیا سیڈز لیتے ہیں۔ بانی ناشتے میں مسمی اور انار کا جوس بھی پیتے ہیں۔
دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغ، مٹن، سلاد، مکس اچار، آلو چپس، انڈہ فرائی، مکس دال فراہم کی جاتی ہے جبکہ وہ شام میں بادام، کشمکش، پسا ہوا ناریل، دودھ، کھجور، کیلا، سیب کا شیک پیتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو صبح سے لے کر شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے 11 اگست 2023 کو بانی کو بہتر سہولتیں دینے کی منظوری دی تھی: وفاقی حکومتدوسری جانب وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، 24 اگست 2023 کو عدالتی حکم پر اٹک جیل سہولتوں کی رپورٹ بھی چیمبر میں جمع کروادی تھی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریٹائرمنٹ کے باعث آرڈر جاری نہیں کیا تھا، اٹک جیل میں بانی پی ٹی آئی کو بہتر کلاس فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن رپورٹ کیساتھ لف ہے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے 11 اگست 2023 کو بانی پی ٹی آئی کو بہتر سہولتیں دینےکی منظوری دی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں وفاقی حکومت کو بہتر
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔