پی ٹی آئی قیادت 9 فروری سے عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے باخبرتھی، قیادت نے زیادہ اہمیت نہ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بانی عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے 9 فروری سے باخبر تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ اطلاع پارٹی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کے ذریعے قیادت تک پہنچائی گئی۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں میں تکلیف سے متعلق بیرسٹر سیف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ پیغام پارٹی کی قیادت تک پہنچایا تاہم پارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ بیرسٹر سیف کی بات کو قیادت کی جانب سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر سیف نے بشری بی بی کے دیگر پیغامات بھی پارٹی قیادت تک پہنچائے تھے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنما عمران خان کی آنکھوں کے معاملے پر جارحانہ مقف اختیار کرنے پر خوش نہیں ہیں۔دوسری جانب پارٹی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر محمد علی سیف سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا، تاہم دونوں رہنماں نے موقف دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آنکھوں کیمعائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا معائنہ 15 فروری 2026 کو کیا گیا، پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اورپمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ریکارڈ ہوئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دائیں آنکھ کے معائنے میں پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے ہیں، دائیں آنکھ کی سوجن میں کمی آئی ہے، دائیں آنکھ کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہوگئی جو بہتری کی علامت ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے پارلیمنٹ ہاس اور خیبرپختونخوا ہاس اسلام آباد میں دھرنے دے رکھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل، کیا بڑی پیشرفت اور قانون سازیں ہوئیں؟ سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل، کیا بڑی پیشرفت اور قانون سازیں ہوئیں؟ سی ڈی اور نیشنل پریس کلب کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز ،پودے لگائے گئے بی این پی سربراہ طارق رحمان حلف اٹھا کر بنگلا دیش کے وزیر اعظم بن گئے بی ایل اے علیحدگی پسند نہیں سنگین دہشت گرد تنظیم ہے: امریکی جریدہ پاکستان نے دہشتگردی کو سٹریٹجک جیت میں بدلنے سے روک دیا: ترک جریدہ امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، جنیوا میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی آنکھوں پی ٹی آئی

پڑھیں:

5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 

حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان