عمران خان نے مجھ سے کہا تھا یہ لوگ مجھے ماردیں گے، عظمی خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
عمران خان نے مجھ سے کہا تھا یہ لوگ مجھے ماردیں گے، عظمی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں مجھے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر عظمی خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبح کال آئی اور کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، ہم کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کریں گے اور ہم نے کہا کہ ڈاکٹر برکی کو بھیج دیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس کو بھیجیں گے جو ہمارا اعتبار والا ڈاکٹر ہوگا، ہم نے کہا کہ چلیں ڈاکٹر عاصم کو بھیج دیں، جو رپورٹ آئی ہے پبلک ہوئی ہے وہ ایک مذاق ہے، اس کے دن صرف کلینکل ایگزامینیشن ہے، ڈائیگنوسٹک نہیں۔ ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا یقین نہیں ہے، وہ کسی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، ایک رپورٹ میں ٹریٹمنٹ پلان بھی نہیں لکھا ہوا، آپ نے نان میڈیکل لوگوں کو بلا لیا، ہمیں جس چیز کی فکر تھی وہی ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری دنیا سے ڈاکٹروں کے پیغامات آئے کہ یہ کیا لکھا ہے، اتنے عرصے سے ان کی بات سن رہے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں بس، جو انجکشن لگایا ہے اس سے فورا ٹھیک تھوڑی ہو جائے گا، ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی، یہ کوئی جادو تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی مانیٹرنگ ہوتی ہے، کیا انجکشن لگایا، زہر کا لگایا؟ یہ لوگ یہ کام کر سکتے ہیں، اگر سب کچھ ایسا ہی ہے جیسا یہ بتا رہے ہیں تو پھر ہمیں ملنے کیوں نہیں دیتے، ان کو ڈر کس بات کا ہے۔ڈاکٹر عظمی خان نے کہا کہ آخری ملاقات میں بانی نے مجھے ایک بات کہی تھی، میں نے کرنی نہیں تھی، بانی چئیرمین نے کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایسا کچھ کریں گے تو ہم ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے، ہم ضرور نکلیں گے۔
علیمہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں چکری پر روک لیا گیا، چار سوا چار بجے تک ہمیں روکا گیا اور آج ہمارا پریس کانفرنس کرنا ضروری تھا، بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جو حالت بنی ہوئی ہے اس پر بات کرنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے ذریعے ہمیں پیغام ملا کہ بانی چیئرمین کہہ رہے ہیں میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے لہذا ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کی مجھ تک رسائی دلوائی جائے، وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ انہیں دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ کا خیال ہے کہ ہمیں جیل پر اعتبار کرنا چاہیے، جب ہمیں سلمان صفدر نے تفصیلات بتائی تھیں تو ہم جیل گئے تھے، ڈاکٹر عظمی تو فورا پیچھے پڑ جاتی ہیں اگر عمران خان کو تھوڑی سی بھی کھانسی آئے، اگر ایک انسان خود کہہ رہے ہے تو سوچیں اس کی حالت کیا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ میں دو ہفتوں تک کہتا رہا کہ مجھے نظر نہیں آرہا، سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا جائے کہ اتنے کیمرے لگے ہونے کے باوجود انہیں پتا نہیں چل رہا تھا کہ بانی کو نظر نہیں آرہا، اس کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کریمنل نگلیجنس، ہم کہہ رہے ہیں کرمنل ایکٹ ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ سب سے اچھی جگہ شفا انٹرنیشل اسپتال اسلام آباد ہے، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر ساتھ ہوں اور فیملی ارکان ہوں، ہمیں پیغام دیا گیا کہ وہ تیار ہیں کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج کروا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کنفوژن یہ ہوگئی کہ راولپنڈی والا نہیں اسلام آباد والا، کہا گیا کہ کسی بہن کو بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی تو ہم نے فورا ڈاکٹر برکی کا نام دیا، ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر برکی بھی قبول نہیں ہے اور کہا کہ جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے قاسم زمان کو بھیج دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہم نے کہا کہ وہ کیوں وہ تو ڈاکٹر بھی نہیں ہے، محسن نقوی نے سری لنکا جانے سے پہلے کہا کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج ہو گا، یہ پیغام وہ ہے جو ہمیں دیا گیا، بانی چئیرمین کے ذاتی معالج اور ایک فیملی ممبر کو بھیجا جائے، یہ کون ہوتے ہیں بتانے والے کہ کون جائے گا۔
علمیہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بہنیں قبول نہیں ہے ہم نے بہنوں کو لسٹ سے نکال دیا اور ہمیں اچانک پتا چلتا ہے کہ جیل میں ٹیم چلی گئی ہے، میڈیا ہی ہمیں بتا رہا تھا کہ بانی چئیرمین کو کہاں لے کر جا رہے ہیں، ہمیں کیا پتا تھا کہ سچ میں ایک ٹیم اڈیالہ بھیج دی گئی ہے اور شفا انٹرنیشنل کی کمٹنٹ پوری نہیں کی گئی اور ہمارے ڈاکٹروں کا انکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی جا ہی نہیں سکتے تو ہم کیسے کہیں کہ علاج ہو گیا ہے، آج بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے اور ہم عدالتوں میں جا کر درخواستیں ڈال رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرائیر کرافٹ کیریئر سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر میں غرق کرسکتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای ائیر کرافٹ کیریئر سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر میں غرق کرسکتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا پولیس کا ایکشن، تمام شاہراہوں کو کھول دیا بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اپوزیشن لیڈر، این سی پی کے ناہید اسلام چیف وہپ نامزد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نمیبیا کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان چینی سفارت خانہ نے تحفہ تقسیم کے ذریعے لونر نیو ایئر منایا سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ دیگر ممالک سے بھی اعلانات موصولCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم ہم نے کہا کہ کہہ رہے ہیں ڈاکٹر عظمی بھیج دیں کہ بانی کہ ہمیں نہیں ہے کہا تھا کو بھیج دیں گے اور ہم ہیں ہے
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد