عمران خان نے بہن سے آخری ملاقات میں کیا کہا تھا؟ عظمیٰ خان کا سنسنی خیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ آخری ملاقات کے دوران عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔
اپنی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ صبح انہیں کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اگر چاہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، علیمہ خان
ان کے مطابق انہوں نے جواب دیا کہ وہ کسی سرکاری نمائندے پر اعتماد نہیں کریں گے اور ذاتی معالج کو بھیجنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر برکی اور بعد ازاں ڈاکٹر عاصم کا نام تجویز کیا، تاہم اجازت نہیں دی گئی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایسے ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں جس پر انہیں اعتماد ہو۔ انہوں نے سرکاری طور پر جاری ہونے والی طبی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ محض کلینیکل معائنے تک محدود ہے اور اس میں کسی تشخیصی (ڈائیگنوسٹک) عمل یا علاج کے منصوبے کی تفصیل شامل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ڈاکٹروں کے پیغامات موصول ہوئے جن میں رپورٹ کے مندرجات پر سوالات اٹھائے گئے۔ ان کے بقول، اگر کوئی انجکشن دیا گیا ہے تو اس کے اثرات کی مانیٹرنگ ضروری ہوتی ہے، اور ایک انجکشن سے فوری طور پر بینائی کی بحالی کا دعویٰ ناقابلِ فہم ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صورتحال ویسی ہی ہے جیسا بتایا جا رہا ہے تو ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان نے مزید کہاکہ انہیں سرکاری مؤقف پر یقین نہیں اور ان کے خدشات برقرار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر کسی قسم کا نقصان پہنچایا گیا تو وہ بھرپور ردعمل دیں گے اور عوام کے سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، علاج کی ہر سہولت دی جا رہی ہے، محسن نقوی
اس موقع پر علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ بہنوں سے کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، کیوں کہ میری آنکھ ٹھیک نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آخری ملاقات انکشاف بانی پی ٹی آئی عظمیٰ خان عمران خان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا خری ملاقات انکشاف بانی پی ٹی ا ئی وی نیوز ڈاکٹر عظمی انہوں نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان