خیبر پختونخوا کے لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، ڈاکٹر عباد اللہ خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 روز سے لوگ پریشان ہیں، مریض ایمبولینسوں میں دم توڑ رہے ہیں اور حکومت کوئی مؤثر اقدام نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا کیا قصور ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو تیسری مرتبہ ووٹ دیا، مگر آج وہی عوام اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ قیادت اسلام آباد میں مصروف ہے اور عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں۔
امن و امان اور دہشتگردی کی صورتحالڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ ایک طرف پولیس دہشتگردوں سے لڑ رہی ہے اور جانی نقصان ہو رہا ہے، دوسری جانب صوبے میں دھماکوں اور حملوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے کرم، وزیرستان، بنوں اور باجوڑ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات پر کوئی جواب دہی نظر نہیں آتی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مگر حکومتی ترجیحات واضح نہیں اور حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔
کاروبار اور مہنگائی پر اثراتاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے صوبے کی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔ کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے جبکہ رمضان قریب ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
عدالتی مداخلت اور امیدانہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے باعث انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا اور وہ پشاور ہائیکورٹ کے شکر گزار ہیں جس نے اس معاملے پر نوٹس لیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلے کا حل آج نکل آئے گا، بصورت دیگر عوام میں بے چینی مزید بڑھے گی۔
عوامی ردعمل کا خدشہڈاکٹر عباداللہ خان نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو عوام خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایبٹ آباد میں مقامی لوگوں نے خود سڑکیں کھولنے کی کوشش کی اور حالات تصادم کی طرف جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیادت کی عدم موجودگی اور واضح حکمت عملی نہ ہونے سے معاملات غلط سمت میں جا رہے ہیں، جو صوبے اور ملک دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں ہے اور
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔