کشمیری عوام جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو رہے، کشمیری وفد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
کشمیری وفد نے سفیر پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو رہے جو بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں قطر کے دورے پر موجود کشمیری وفد پاکستانی سفارت خانے گیا اور پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہاں دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وہاں تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 05 اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد لاکھوں غیر کشمیری باشندوں کو ریاستی ڈومیسائل کا اجرا، کشمیری عوام کی جائیداد و املاک، زرعی زمینوں اور رہائشی مکانوں پر قبضہ، ریاست کی جغرافیائی ہئیت کو تبدیل اور اسے مسلم اکثریت سے ہندو اقلیت میں بدلنے جیسے حساس معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔کشمیری وفد نے سفیر پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو رہے جو بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیری عوام کے سروں پر مسلط ہے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو فعال اور متحرک کردار ادا کر کے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ کشمیری وفد نے قطر میں ہم وطن کمیونٹی کے مسائل، فراہمی روزگا، باہمی تجارت کے حوالے سے بھی پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی رہنمائوں نے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں سفارت خانے کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ وفد بھی معروف کشمیری رہنما نذیر احمد قریشی بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کشمیری وفد
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :