سوئی ناردرن کا رمضان المبارک میں گیس سپلائی کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس کا شیڈول جاری کر دیا۔
میڈیا ذرئع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے شیڈول کے مطابق رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق صبح 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، سحر اور افطار کے دوران صارفین کو گیس فل پریشر پر دی جائے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کم پریشر کی صورت میں صارفین کمپنی ک ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :