پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ جو کچھ کررہے ہیں اس کا عمران خان کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور ان کے علاج میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، بانی کا سنگجانی پر رکنے کا حکم نہ مان کر ہم تباہ ہوگئے، علی امین گنڈاپور
انہوں نے پی ٹی آئی کی حالیہ احتجاجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور کبھی بھی مطمئن نہیں ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ نے سوال کیاکہ آج کی ملاقات کے بعد یہ جو پیغام باہر لے کر آئے ہیں، کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟
انہوں نے واضح کیاکہ کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکریٹری ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام میں راستوں کی بندش پر غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ایک صوبائی حکومت کو اجازت نہیں کہ وہ عوامی راستے بند کرے۔
مزید پڑھیں: تحریک تحفظ آئین کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری، عمران خان کی صحت کے پیش نظر حکومت سے اہم مطالبات کردیے
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ صرف سیاست ہے اور اس کا عمران خان کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ ان کا فوکس ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانے پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افراتفری انتشار جیل قانون رانا ثناللہ عمران خان رہائی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افراتفری جیل قانون رانا ثناللہ عمران خان رہائی وی نیوز اور انتشار انہوں نے ملک میں
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔