پشاور ہائیکورٹ کا حکم، خیبر پختونخوا پولیس نے سڑکیں کھلوا دیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد خیبرپختونخوا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند کی گئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا کر آمدورفت بحال کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبے کے 16 مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک کر رکھی تھیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تمام بند شاہراہیں کھلوانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کی۔
امریکی فوج کی سمندر میں 3 کارروائیوں میں 11 افراد ہلاک
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد موٹروے ایم 14 (سی پیک) پارک ٹول پلازہ کو کلیئر کر دیا گیا۔ ہزارہ موٹروے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔
اس معاملے پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا عدالت کے احکامات کے بعد آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کا ردعمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کالی وردی کے پیچھے حکم و احکامات خاکی وردی کے ہیں، آئی جی وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، جب باہر سے لائے گئے پولیس کے بڑے اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو آمنے سامنے لایا جائے تو حالات کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے؟
سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت بگڑ گئی ، آئی سی یو منتقل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔