اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی آخری ملاقات میں انہیں بتایا تھا کہ کچھ لوگ ان کی جان کو خطرہ پہنچا سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے صراحت سے کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ انہیں اور ان کی بہن علیمہ خان کو صبح ایک کال آئی اور کہا گیا کہ قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیا جائے، وہ صرف اعتماد والے ڈاکٹر کو بھیجیں گے، جو رپورٹ شائع ہوئی ہے وہ محض کلینکل معائنہ کی تھی اور اس میں علاج کا کوئی منصوبہ شامل نہیں تھا۔ ڈاکٹر عظمیٰ نے رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق ہے اور نان میڈیکل افراد کو شامل کر کے غیر شفاف رپورٹ تیار کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے ڈاکٹروں نے انہیں پیغامات بھیجے اور کہا کہ رپورٹ درست نہیں، انجکشن سے فوری علاج کے دعوے حقیقت سے دور ہیں،یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں، اگر سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا وہ بتا رہے ہیں تو پھر ہمیں ملاقات کیوں نہیں دی جاتی۔ ان کو کس بات کا ڈر ہے؟

ڈاکٹر عظمیٰ خان نے آخری ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ان کی جان خطرے میں ہے اور اگر ایسا کچھ ہوا تو وہ اس کا بھرپور جواب دیں گے، انہیں آج چکری پر روکا گیا اور چار بجے تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور یہی وجہ تھی کہ پریس کانفرنس ضروری تھی تاکہ عوام تک بانی پی ٹی آئی کی حالت کے بارے میں معلومات پہنچائی جا سکیں۔

عظمیٰ خان اور علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت، علاج اور حفاظت کے حوالے سے شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے وہ عوام کو آگاہ کرنے پر مجبور ہیں اور مستقبل میں بانی پی ٹی آئی کی جان و سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال