بھنبور، آتشزدگی کے واقعے میں آثار قدیمہ کا مقام خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کراچی:
عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے والے قدیم شہر بھنبور میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،آتش زدگی کے واقعے میں سمندری گھاٹی کے کنارے آثار قدیمہ کا مقام جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں دریائے سندھ کے کنارے آباد پہلی صدی قبل مسیح کے تباہ شدہ تاریخی شہر بھنبور میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
واقعے کے نتیجے میں آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثہ کی حیثیت رکھنے والے شہر میں قدرتی جھیل کے کنارے جھاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی۔
خوش قسمتی سے قریب موجود دنیا کی قدیم ترین اور جنوبی ایشیا کی پہلی مسجد، قدیم مکانات کے آثار اور دیگر تاریخی مقامات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حفاظتی عملے کی آمد پر نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ پہلی صدی قبل مسیح کے شہر بھنبور کو 10ویں صدی میں از سر نو تعمیر کیا گیا تھا۔
سندھ کی مشہور لوگ داستان سسی پنوں کے حوالے سے معروف اس شہر کو اقوام متحدہ کا ذیلی ادارے یونیسکو 2004 میں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔