غیر رجسٹرڈ ویب ایپ کے ذریعے اسکول داخلوں کا جھانسہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260218-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے اسکولوں میں داخلوں کے نام پر جعلی ویب ایپ کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام اور تعلیمی اداروں کو خبردار کردیا ہے۔ 17 فروری 2026 کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کچھ عناصر خود کو سرکاری اداروں سے منسلک ظاہر کرتے ہوئے ایک غیر رجسٹرڈ ویب ایپ کے ذریعے والدین کو اسکولوں میں داخلوں کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ویب ایپ کا محکمہ تعلیم یا ڈائریکٹوریٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب ایپ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :