عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے،طارق فضل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی امور کے وفاق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا ‘ایک ماہ بعد دوسرا انجکشن لگایا جائے گا جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ان کا علاج راولپنڈی،اسلام آباد کے بہترین اسپتال اور ماہر ترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری رہے گا، ان کی فیملی کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔حکومت واضح کرتی ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ہمارے لیے تمام قیدی برابر ہیں اور ان کی صحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے اور بے بنیاد ابہام نہ پھیلایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔