data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260218-08-19
فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے کہکفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائرختم کرنا چاہتی ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت وطن عزیز کو لادینیت کی طرف دھکیلا جارہاہے ،اس کے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ آگ ہمارے گھروں کو راکھ کر دے گی ۔ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان اس لیے حاصل نہیں کیا تھاکہ یہاں االلہ اور رسول ؐ کے احکامات کا مذاق اڑایا جائے، شیطانی تہذیب کو پنپنے کا موقع دینا خود کو تاریکیوں کے سپردکرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مقامی ہوٹل میںمخیرحضرات کے خصوصی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی امیرمحبوب الزماںبٹ،نائب امیرشیخ محمدمشتاق،یاسراقبال کھارا و دیگرمقامی راہنمابھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھرسیکولر عناصر نے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے25 کروڑ عوام کویرغمال بنایا ہواہے۔ مغربی اور سیکولر نظام کے پیروکار ملک میں فحاشی عریانی اور بے حیائی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ۔عورت کے حقوق کے تحفظ کے نام پر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس سیلاب کے سامنے مضبوطی سے کھڑی ہے اس لیے ملک بھرکے مخیرحضرات کو اس کارخیرمیں جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کے لیے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں،جماعت اسلامی جیسی جمہوری ، اہل اور دیانتدار جماعت ہی دنیا میںملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے،جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ اللہ کے دین کا نفاذ ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، مگر 78برسوں میں یہاں اسلامی نظام نافذ نہ ہو سکا۔ حکمران سیاسی جماعتوں اور آمروں نے اللہ کے دین کے ساتھ بے وفائی کی اور قوم کو دھوکے میں رکھا ۔ قوم اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن