جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے ارکان پارلیمنٹ کا مراعات لینے سے انکار، سادہ طرزِ زندگی برقرار رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت کے منتخب اراکین پارلیمنٹ سرکاری مراعات، پلاٹس، گاڑیاں اور رہائش گاہیں قبول نہیں کریں گے اور وہی سادہ طرزِ زندگی اختیار رکھیں گے جو وہ عوامی نمائندگی سے قبل گزار رہے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے اقتدار یا مراعات کے لیے سیاست نہیں کرتے بلکہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، پارٹی کے تمام منتخب ارکان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری پلاٹس نہیں لیں گے اور نہ ہی ٹیکس فری گاڑیوں جیسی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں گے،ہماری زندگیاں ویسی ہی رہیں گی جیسی اب ہیں، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام ہی کی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر منتخب نمائندے واقعی سادہ طرزِ زندگی اپنائیں اور سرکاری وسائل کا بوجھ کم کریں تو اس سے قومی خزانے پر دباؤ کم ہوگا اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔
واضح رہےکہ پارٹی ذرائع نے کہاکہ جماعت اسلامی نے صرف چار ہفتوں کی انتخابی مہم کے باوجود ملک میں نمایاں کامیابی حاصل کی، حالانکہ ان کے بقول گزشتہ برسوں کے دوران جماعت کو سخت سیاسی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا رہا۔
جماعت کے مؤقف کے مطابق ماضی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو سنگین مقدمات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی رہنماؤں کو سزائے موت دی گئی۔ ان میں عبدالقادر ملا، محمد قمر الزماں، علی احسن محمد مجاہد، میر قاسم علی اور مطیع الرحمٰن نظامی شامل ہیں۔ ان سزاؤں کو ملکی عدالتوں نے جنگی جرائم کے مقدمات میں سنایا تھا جبکہ جماعت اسلامی ان فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ جماعت
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔