Jasarat News:
2026-07-23@23:27:31 GMT

موبی لنک بینک کو 3.62 ارب روپے کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔۔سال 2025 موبی لنک بینک کے لیے مستحکم مالیاتی سال ثابت ہوا۔ بینک کا منافع قبل از ٹیکس 3.

62 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 217 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ مجموعی آمدن 33 فیصد بڑھ کر 89.5 ارب روپے ہو گئی۔ بینک کے ڈپازٹس 38 فیصد اضافے سے 214 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو مائیکروفنانس کے شعبے میں سب سے زیادہ ہیں۔ گراس لون پورٹ فولیو 38 فیصد اضافے سے 103 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ سال کے اختتام پر بینک نے 19.53 فیصد کی مضبوط کیپیٹل ایڈیکویسی ریشو (CAR) برقرار رکھی۔ بینک نے مالی شمولیت کے فروغ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، جبکہ لون پورٹ فولیو میں خواتین کا تناسب 24.6 فیصد رہا۔ یہ پیش رفت خصوصی لون اسکیموں اور بہتر ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کے باعث ممکن ہوئی، جس سے خواتین کی مالی رسائی مزید مضبوط ہوئی۔موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری ترقی دراصل اْن لاکھوں افراد کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو اپنے روزگار اور کاروبار کے لیے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔ ‘موبی لنک بینک کے چیف فنانشل آفیسر، عادل علی عباسی نے کہا، ”سال 2025 کی کارکردگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم نے مالی نظم و ضبط، اثاثوں کے بہتر معیار اور بیلنس شیٹ کے موثر انتظام پر بھرپور توجہ دی۔ منافع، ڈپازٹس اور پورٹ فولیو کے حجم میں اضافہ ہمارے بنیادی کاروبار کے استحکام کو اجاگر کرتا ہے اور ہماری اس صلاحیت کو سامنے لاتا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے بینک کے

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ