ڈاکٹر محمد آصف خان کو ’’بیسٹ اسکولنگ سسٹم ایوارڈ‘‘ تفویض
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( کامرس ر پورٹر )معروف ماہر تعلیم اور تعلیمی ادارے ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کے بانی و سی ای او ڈاکٹر محمد آصف خان کو تعلیمی میدان میں 44 برسوں کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ’’بیسٹ اسکولنگ سسٹم ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مسعود احمد نے ایک پروقار تقریب میں پیش کیا۔ڈاکٹر محمد آصف خان گزشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ادارے کے ذریعے نہ صرف جدید تعلیمی نظام کو متعارف کرایا بلکہ طلبہ کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مسعود احمد نے ڈاکٹر آصف خان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے مخلص اور محنتی افراد قا بل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آصف خان نے نوجوان نسل کی تربیت اور انہیں بہتر مستقبل دینے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف خان کی پیشہ ورانہ زندگی کامیابیوں سے عبارت ہے۔ انہیں ماضی میں بھی مختلف قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ تازہ ترین ایوارڈ ان کے روشن کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو تعلیم کے میدان میں ان کی لگن، محنت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ماہرین تعلیم اور طلبہ و والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکانے ڈاکٹر آصف خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اعزاز کو ان کی مسلسل جدوجہد اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی کاوشوں کا اعتراف قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد آصف خان گزشتہ 44 برسوں سے نوجوان ذہنوں کی آبیاری اور علمی معیار کی بلندی کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی یہ کاوشیں آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر تعلیمی حلقوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ میری خواہش پاکستان میں ہر شخص پڑھا لکھا ہو ،اپنے ملک میں جب تک لٹریسی ریٹ 100 فیصد نہیں کروں گا ،میں سکون سے نہیں بیٹھوں گا مجھے اپنے نوجوانوں پر پوری امید ہے کہ وہ ایک دن پاکستان کا نام روشن ضرور کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد ا صف خان ڈاکٹر ا صف خان کے لیے
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :