اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی مالی کارکردگی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں ملک نے تاریخی مالیاتی سرپلس حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی اور مالی نظم و ضبط کے باعث پاکستان کی مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 542 ارب روپے کا مالیاتی سرپلس حاصل ہوا جو مالی استحکام کی واضح علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اخراجات میں کمی، مؤثر پالیسیوں کے نفاذ اور حکومتی آمدن میں اضافے نے مجموعی مالی صورتحال کو متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیکس وصولیوں میں بہتری، اسٹیٹ بینک کے منافع اور پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے سے حکومتی وسائل میں نمایاں وسعت آئی ہے۔

قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور سخت مالی نظم و ضبط کے باعث قومی خزانے پر دباؤ کم ہوا جبکہ مالی بچت مزید مستحکم ہوئی۔

ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں اختیار کی گئی مضبوط مالی پالیسیوں اور مستحکم معاشی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان پائیدار معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی پالیسی تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو آئندہ برسوں میں ملکی معیشت مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف