رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار کا چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق دوران رمضان پیر تا جمعرات 9.
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یو اے ای کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری
پیرسے جمعرات تک دفتری اوقات کار9 سے 2.30 تک ہوں گے، جمعہ کےروز دفتری اوقات کار 9 سے12 بجے تک ہوں گے، ماتحت عدالتوں میں صبح 9 سے 2.30 تک کیسز کی سماعت ہوگی، جمعہ کو ماتحت عدالتوں میں 9 سے12 بجے تک کیسز سنے جائیں گے۔
قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے بھی رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دفتری اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پیر سے جمعرات تک رمضان کے دوران سندھ کے سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 سے 1 بجہ تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا؛مولانا عبدالخبیر آزاد
رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ رمضان المبارک میں اسکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران ہفتہ کے روز اساتذہ کو بھی چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے دفتری اوقات کار کیسز کی سماعت بجے تک
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ