وفاقی آئینی عدالت میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت، متعلقہ محکموں سے تازہ رپورٹس طلب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
وفاقی آئینی عدالت میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تمام متعلقہ محکموں سے تازہ اور جامع رپورٹس طلب کر لی ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں موجود کچی آبادیوں کا مکمل اور اپ ڈیٹ ڈیٹا پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت میں بھی خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کچی آبادیوں سے متعلق درست اعداد و شمار اور موجودہ صورتحال سے آگاہی ضروری ہے تاکہ آئندہ سماعت پر مؤثر پیش رفت ممکن ہو سکے۔ بینچ نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے تازہ رپورٹس اور تفصیلی معلومات کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔
بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عدالت کچی آبادی وفاقی آئینی عدالت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عدالت کچی آبادی وفاقی آئینی عدالت وفاقی آئینی عدالت کیس کی سماعت عدالت نے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔