قومی کرکٹر حسن علی پہلے بیٹے کے باپ بن گئے۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی۔

انہوں نے لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سامیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے فرد کو خوش آمدید کہا ہے۔

حسن علی نے مزید لکھا کہ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) بھی بلکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

Helena, Hezel,Samiya and I welcomed a new addition to our family last night.



Alhamdulillah, our beautiful baby boy (Hamdan Hassan Ali ) is doing well, and his Mama (my Queen) is recovering strongly.❤️

Please remember me and my family in your duas. ❤️

— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) February 18, 2026

یاد رہے کہ حسن علی نے 2019 میں بھارت سے تعلق رکھنے والی سامیعہ سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل بھی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حسن علی

پڑھیں:

رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے